عازمینِ حج کیلئے کورونا ویکسینیشن کی شرط، پاکستانی وزارت خارجہ کا سعودی حکومت سے رابطہ

حج فائل فوٹو حج

سعودی حکومت کی جانب سے عازمین حج کیلئے کورونا ویکسینیشن کی شرط  کے بعد پاکستانی وزارت خارجہ نے سعودی حکومت سے رابطہ کیا ہے۔

پاکستان نے سعودی حکومت سے چینی ویکسین رجسٹرڈ کرنے کی درخواست کی ہے۔ پاکستان کا مؤقف ہے کہ پاکستانیوں نے چینی ویکسین لگوائی ہے اور ڈاکٹرز دوبارہ کوئی اور ویکسین لگوانےکی اجازت نہیں دیتے۔

پاکستان  نے درخواست دی کہ سعودی وزارت صحت چینی ویکسین کو اجازت دے۔

پاکستان کا مؤقف ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے چینی ویکسین کو منظور کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی ٹریول پالیسی کے مطابق سعودی عرب صرف ان شہریوں کو مملکت میں داخلے کی اجازت دے گا جنہوں نے فائزر، موڈرنا، جانسن اینڈ جانسن اور ایسٹرازینیکا کی ویکسین لگوائی ہو۔

install suchtv android app on google app store