تیری یاد آئی تیرے جانے کے بعد، کیا اسدعمرکو مفتی منیب کی یاد ستانے لگے؟

تیری یاد آئی تیرے جانے کے بعد، کیا اسدعمرکو مفتی منیب کی یاد ستانے لگے؟ فائل فوٹو تیری یاد آئی تیرے جانے کے بعد، کیا اسدعمرکو مفتی منیب کی یاد ستانے لگے؟

جمعرات کو عید کےغیر متوقع اعلان کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر صارفین رویت ہلال کمیٹی کو کہیں ڈھکے چھپے الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

ٹوئٹر پر رویت ہلال کمیٹی اور عید مبارک کے ساتھ مفتی منیب کا نام بھی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ مفتی منیب نے قضا روزہ رکھنے کا اعلان کر کے شوال کا چاند نظر آنے کے حکومتی اعلان کو مزید متنازع بنا دیا ہے۔

وفاقی وزیراسدعمر نے ٹویٹ کیا کہ کل کے بعد کہیں مفتی منیب کی تصویر کیساتھ یہ تحریر نا نظر آنا شروع ہوجائے’تیری یاد آئی تیرے جانے کے بعد‘۔

اسد عمر نے لکھا ایک زمانے میں ایوب خان کی تصویریں ٹرکوں کے پیچھے لگی ہوئی ہوتی تھیں اور لکھا ہوتا تھا … تیری یاد آئ تیرے جانے کے بعد۔

کل کے بعد اب کہیں یہ بات مفتی منیب کی تصویر کے ساتھ نا نظر آنا شروع ہو جائے۔

 

install suchtv android app on google app store