پاکستان علما کونسل نے 14 مئی کو یوم فلسطین منانے کا اعلان کر دیا

وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ طاہر محمود اشرفی فائل فوٹو وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ طاہر محمود اشرفی

پاکستان علما کونسل نے 14 مئی کو یوم فلسطین منانے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے دورہ سعودی عرب سے پاک سعودی عرب تعلقات کو نئی جہت اور قوت ملی ہے۔

گزشتہ روز اسلام آباد میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں پاکستان علماء کونسل کی اپیل پر 14 مئی جمعۃ المبارک کو ملک گیر یوم فلسطین منایا جائے گااور اسرائیلی مظالم کی بھرپور مذمت کی جائے گی۔ وزیراعظم نے وزیر خارجہ کو بیت المقدس کی صورتحال پر پوری دینا سے رابطوں کا ٹاسک دے دیا۔

انہوں نے استفسار کیا کہ عالمی دنیا بیت المقد س کے معاملے پر خاموش کیوں ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان نے سعودی عرب کی قیادت ، اسلامی تعاون تنظیم ، رابطہ عالم اسلامی اور آئمہ حرمین شریفین سے ملاقاتوں کے دوران اسلامک فوبیا ، توہین ناموس رسالتؐ اور عالم اسلام کے مسائل کے حل کیلئے مستقل بنیادوں پر عملی اقدامات اٹھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

install suchtv android app on google app store