کل شوال کا چاند نظر آئے گا یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

ماہ شوال کا چاند فائل فوٹو ماہ شوال کا چاند

ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بدھ 29 رمضان المبارک کو اسلام آباد میں ہوگا۔

اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد کریں گے جس میں ملک بھر سے چاند کی رویت سے متعلق شہادتیں اکٹھی کی جائیں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش 12 مئی کو رات 12 بجے کے بعد ہوگی، اس لیے بدھ کو شوال کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں۔

دوسری جانب سعودی عرب میں بھی چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد عید الفطر جمعرات کو ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق بدھ 12 مئی رمضان المبارک کا 30 واں روزہ ہوگا جبکہ جمعرات 13 مئی یکم شوال ہوگا۔

install suchtv android app on google app store