غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے، پاکستان کی شدید مذمت

ترجمان دفتر خارجہ فائل فوٹو ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئےکہا ہےکہ نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے انسانی حقوق و عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت متعدد معصوم فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے، مسجد اقصٰی میں اورباہرحملوں کے بعد ماہ مقدس میں یہ ایک اورقابل مذمت اقدام ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ نہتے فلسطینیوں پراسرائیلی حملے انسانی حقوق وعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں،عالمی برادری معصوم فلسطینیوں پر مظالم بند کروانے میں کردار ادا کرے۔

مزید جانیے: اسرائیل کی فلسطینیوں پر فضائی بمباری، شہید ہونے والوں کی تعداد 24 ہو گئی

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ خطے میں امن کےلیے آزاد،خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے۔

install suchtv android app on google app store