اسد عمرکی عوام سے رمضان المبارک کے آخری چند دن اور عید سادگی اور احتیاط سے منانے کی اپیل

 اسد عمرکی عوام سے رمضان المبارک کے آخری چند دن اور عید سادگی اور احتیاط سے منانے کی اپیل فائل فوٹو اسد عمرکی عوام سے رمضان المبارک کے آخری چند دن اور عید سادگی اور احتیاط سے منانے کی اپیل

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے عوام سے رمضان المبارک کے آخری چند دن اور عید سادگی اور احتیاط سے منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا آئیں مل کر اس اہم ترین وقت کو احتیاط سے گزاریں۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عوام کو جمعتہ الوداع کی مبارک باد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ رمضان المبارک کے آخری چند دن اور عید سادگی اور احتیاط سے منائیے، اللہ کے کرم سے اور بروقت فیصلوں سے ہمارے ملک میں وہ حالات نہیں ہوئے جو پڑوس میں ہیں. آئیں مل کر اس اہم ترین وقت کو احتیاط سے گزاریں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ یک سال ہو گیا عالمی سطح پر کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں، دنیا بھرمیں کورونا کیسز کی یومیہ تعداد 9لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ، 2021 میں کورونا سے یومیہ اموات 15 ہزار سے زیادہ ہیں، پاکستان کیلئے آئندہ چند ہفتے نازک ہیں، احتیاط لازمی ہے۔

خیال رہے پاکستان میں کرونا وائرس کی وبا کی تیسری لہر زوروں پر ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 140 افراد انتقال کر گئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 18 ہزار 677 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 44 ہزار 846 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے مثبت آنے والے کیسز کی تعداد 4 ہزار 298 رہی، جب کہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9.58 فی صد رہی۔

install suchtv android app on google app store