جنرل قمر جاوید باجوہ کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، خطے میں قیام امن پر بھی تبادلہ خیال

جنرل قمر جاوید باجوہ کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، خطے میں قیام امن  پر بھی تبادلہ خیال فائل فوٹو جنرل قمر جاوید باجوہ کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، خطے میں قیام امن پر بھی تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہےکہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات خصوصاً فوجی اور دفاعی شعبوں میں تعاون پر گفتگو کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور محمد بن سلمان کی ملاقات میں خطے میں قیام امن کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی خود مختاری، علاقائی سالمیت اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پر عزم ہے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ سعودی ولی عہد نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات اخوت اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں، دونوں اقوام امت مسلمہ کے امن، استحکام اور بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی۔

install suchtv android app on google app store