پاکستان کی ایک مرتبہ پھر بھارت کوانسانی ہمدردی کے تحت مدد کی پیشکش

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ ایک مرتبہ پھر بھارت کو انسانی ہمدردی کے تحت مدد کی پیش کش کی ہے۔ فائل فوٹو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ ایک مرتبہ پھر بھارت کو انسانی ہمدردی کے تحت مدد کی پیش کش کی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ ایک مرتبہ پھر بھارت کو انسانی ہمدردی کے تحت مدد کی پیش کش کی ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں کشمیر کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں تمام جماعتوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بے حد تشویش ہے،کشمیریوں کو ادویات، ویکسین اور اسپتالوں تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرکی صورت حال پر تمام جماعتوں نے متفقہ قرارداد منظور کی ہے۔

شاہ محمود قریشی کاکہناہےکہ ایک مرتبہ پھر بھارت کو انسانی ہمدردی کے تحت مدد کی پیش کش کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وبا کی تیسری لہر بہت شدت اختیار کر رہی ہے، وزیر اعظم کی ترقی پذیر ممالک کے لیے 'ڈیٹ ریلیف' کی تجویز کا مثبت ردعمل سامنے آیا ہے۔

install suchtv android app on google app store