آرمی چیف کی سعودی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

آرمی چیف کی سعودی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال فائل فوٹو آرمی چیف کی سعودی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

ریاض میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات کی اور خطے کی سیکیورٹی صورت حال، افغان امن عمل اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغان امن عمل،دفاع اورسلامتی اورفوجی تعاون سے متعلق بھی تبادلہ خیال ہوا۔

آرمی چیف نے دونوں مسلح افواج کے درمیان فوجی تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا تعاون خطے میں امن اور سلامتی پر مثبت اثرات مرتب کرےگا، سعودی چیف آف جنرل اسٹاف نےآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ سعودی چیف آف جنرل اسٹاف نے علاقائی تعاون، امن و استحکام بہتر بنانےکے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

install suchtv android app on google app store