کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی نظرثانی درخواست، سمری وزیر اعظم کو ارسال

کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی نظرثانی درخواست، سمری وزیر اعظم کو ارسال فائل فوٹو کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی نظرثانی درخواست، سمری وزیر اعظم کو ارسال

کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی نظرثانی درخواست کا جائزہ لینے کے لیے وزارت داخلہ نے کمیٹی کے قیام کی سمری وزیر اعظم کو ارسال کردی۔کالعدم تحریک لبیک کی نظرثانی درخواست کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کی کمیٹی کی تشکیل کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

کمیٹی میں ایڈیشنل سیکرٹری ایوب چودھری، جوائنٹ سیکرٹری محمد رمضان شامل ہیں جبکہ وزارت داخلہ نے سمری میں کمیٹی کے لیے 3 نام تجویز کر دیے ہیں۔ جس میں وزارت قانون کے جوائنٹ سیکرٹری خرم شہزاد مغل بھی شامل ہیں۔

کمیٹی میں وزارت قانون و داخلہ کے افسران کے ہمراہ خفیہ اداروں کے نمائندے بھی شامل ہیں۔ کمیٹی کابینہ کی منظوری کے بعد ٹی ایل پی کی اپیل پر نظر ثانی کا آغازکرے گی۔

کالعدم تحریک لبیک پر پابندی ہٹانے یا قائم رکھنے کا فیصلہ 90 روز میں ہو گا۔ کمیٹی کا فیصلہ کابینہ کو جائے گا جو 60 روز میں فیصلہ کرے گی اور وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد کمیٹی 30 روز میں فیصلہ کرے گی۔

واضح رہے کہ تحریک لبیک نے وزارت داخلہ میں درخواست جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تحریک لبیک پر سے پابندی ختم کی جائے۔ تحریک لبیک سیاسی جماعت ہے اور الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہے، 2018 کے الیکشن میں بھی حصہ لیا اور ڈسکہ ضمنی الیکشن میں تحریک لبیک کا امیدوار تیسرے نمبر پر آیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ تحریک لبیک پر پابندی کا فیصلہ غلط ہے پابندی ختم کی جائے۔

install suchtv android app on google app store