کورونا کے پھیلاؤ کا خدشہ؛ افغان اور ایرانی شہریوں کی پاکستان آمد پر پابندی عائد

پاک افغان بارڈر فائل فوٹو پاک افغان بارڈر

کورونا پھیلاؤ کے خدشہ کے پیش نظر زمینی راستوں کے ذریعے پاکستان آنے والے افغان اور ایرانی شہریوں پر عارضی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی 5 مئی سے 20 مئی تک برقرار رہے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 5 مئی شام 6 بجے کے بعد افغانستان اور ایران سے آنے والے مسافروں کی پاکستان آمد پر پابندی ہوگی۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مسافروں کے پاکستان سے ایران اور افغانستان جانے پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ ایران اور افغانستان میں موجود پاکستانی شہری واپس آسکیں گے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق افغان شہریوں کو انتہائی ضروری طبی امداد کیلئے پاکستان آنے کی اجازت دی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق افغانستان اور ایران سے آنیوالے مسافروں کے کرونا ٹیسٹ کیلئے بارڈر پر طبی عملہ ڈبل کیا جائے گا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق افغان ٹرانزٹ ٹریڈ یا کارگو/تجارتی سامان کی گاڑیوں پر نہیں ہوگا۔

install suchtv android app on google app store