جب ایک منتخب وزیر اعظم عوام میں نکلتا ہے تو شہر میں کرفیو نہیں لگا ہوتا، مریم نواز

 مریم نواز فائل فوٹو مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جب ایک منتخب وزیر اعظم عوام میں نکلتا ہے تو شہر میں کرفیو نہیں لگا ہوتا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ جب ایک منتخب وزیر اعظم عوام میں نکلتا ہے تو شہر میں کرفیو نہیں لگا ہوتا۔مریم نواز نے کہا کہ جب کسی نے عوام کی خدمت کی ہو یا کام کیے ہوتے ہیں تو وہ عوام سے مل کر محبتیں سمیٹتے ہیں عوام سے چھپ کر خالی دکانوں پر شوٹ نہیں کرنے پڑتے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اپنی گاڑی خود چلا کر اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا تھا اور احساس ریڑی بان پروجیکٹ، رمضان سستا بازار اور دیگر پروجیکٹس کا جائزہ لیا اور عوام سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے تاثرات بھی سنے تھے۔

install suchtv android app on google app store