جہانگیر ترین کا عید کے بعد لائحہ عمل طے کرنے کا فیصلہ

جہانگیر ترین کا عید کے بعد لائحہ عمل طے کرنے کا فیصلہ فائل فوٹو جہانگیر ترین کا عید کے بعد لائحہ عمل طے کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور ان کے حامی اراکین اسمبلی نے شوگر اسکینڈل کی تحقیقات کے حوالے سے عید کے بعد اپنا لائحہ عمل طے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جہانگیر ترین گروپ کے اراکین پارلیمنٹ نے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے نامزد کردہ سینیٹر علی ظفر ایڈوکیٹ کی تحقیقات کا انتظار کیا جائے گا، عید کے بعد ٹکٹ ہولڈرز اور اراکین پارلیمنٹ سے مشاورت کی جائے گی اور پھر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گاذرائع کے مطابق علی ظفر ایڈووکیٹ کی ترین گروپ کے وکلاء اور اکاؤنٹنٹ سے ملاقات بھی ہوئی ہے جس میں انہوں نے کیس سے متعلق جہانگیر ترین کی ٹیم کا مؤقف سن لیا ہے۔

علی ظفر ایڈووکیٹ ایف آئی اے اور تفتیشی ٹیم سے بھی ملاقات کر چکے ہیں۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید 4 اراکین قومی اسمبلی نے جہانگیر ترین سے رابطہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کے خلاف آج کیس کی سماعت کے دوران بھی جہانگیر ترین کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ نئی ٹیم کیس کی تحقیقات کر رہی ہے، ہمیں موقع دیا جائے کہ ہم تفتیش کا حصہ بنیں۔

install suchtv android app on google app store