کوئٹہ: ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق

کوئٹہ میں نجی ہوٹل کے اندردھماکا ہوا ہے۔ فائل فوٹو کوئٹہ میں نجی ہوٹل کے اندردھماکا ہوا ہے۔

کوئٹہ کے زرغون روڈ سرینا چوک پر نجی ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے زرغون روڈ پر مقامی ہوٹل کی پارکنگ میں زورداردھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی۔

دھماکے سے ہوٹل کی پارکنگ میں کھڑی متعدد گاڑیوں میں اگ لگ گئی جبکہ دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے۔

لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا اور اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جبکہ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا خیز مواد گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔

پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کے مقام کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔

انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے کے مطابق دھماکا مقامی ہوٹل کی پارکنگ میں ہوا، سی ٹی ڈی نے دھماکے کی جگہ کو سیل کردیا ہے اور دھماکے سے نقصانات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

وفاقی وزارت فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ وفاقی وزارت داخلہ حکومت بلوچستان کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے اور ابتدائی تحقیقات کی جارہی ہیں جیسے ہی دھماکے کی نوعیت اور نقصانات کا تعین ہوگا حکومت بیان جاری کرے گی۔

install suchtv android app on google app store