بلوچستان کی دریا دلی، 25 ہزارکورونا ویکسین پنجاب کو ادھار دے دیں

کورونا ویکسین فائل فوٹو کورونا ویکسین

بلوچستان کے محکمہ صحت نے دریا دلی کی مثال قائم کرتے ہوئے کورونا سے بچاؤ کی 25 ہزار ویکسین پنجاب کو ادھار دے دیں۔

محکمہ صحت بلوچستان کے حکام کے مطابق ادھار دی گئیں ویکسین پنجاب ایک ہفتہ میں بلوچستان کو واپس کرے گا۔

محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے پاس 16ہزار کورونا ویکسین موجود ہیں، مزید ویکسین کی فوری ضرورت نہیں ہے اس لیے متاثرہ صوبے کو ویکسین بطور ادھار فراہم کی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store