بلوچستان میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر ہفتے میں دو روز کے لیے پابندی عائد

بلوچستان میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر ہفتے میں دو روز کے لیے پابندی عائد فائل فوٹو بلوچستان میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر ہفتے میں دو روز کے لیے پابندی عائد

بلوچستان میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر ہفتے میں دو روز کے لیے پابندی عائد کر دی گئی۔بلوچستان میں 25 اپریل تک ہفتے میں دو روز کے لیے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی ہفتے اور اتوار کو ہو گی تاہم اس پابندی کا اطلاق مال بردار، میڈیکل اور ایمرجنسی میں چلنے والے گاڑیوں پر نہیں ہو گا۔

بلوچستان میں شادی ہالز کو بھی 20 اپریل تک بند کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے جس کا محکمہ داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 15 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور اب تک 7 لاکھ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد64ہزار373ہے، اور6لاکھ 20ہزار789افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار731 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار516، خیبر پختونخوا 2 ہزار 496، اسلام آباد 588، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 212 اور آزاد کشمیر میں 380 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store