کچلاک میں دہشتگردوں کی ایف سی چیک پوسٹ پر فائرنگ، سپاہی شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی چیک پوسٹ پر کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں سپاہی اسد مہدی شہید ہو گئے۔ فائل فوٹو آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی چیک پوسٹ پر کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں سپاہی اسد مہدی شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صوبہ بلوچستان کے ضلع کچلاک کے علاقے ہوشاب میں دہشت گردوں نے ایف سی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی چیک پوسٹ پر کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں سپاہی اسد مہدی شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب میں دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے۔

قبل ازیں بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کی چیک پوسٹ پر مسلح دہشت گردوں کے حملے کے دوران 7 اہلکار شہید ہو گئے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق واقعے میں دہشت گردوں نے ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا اور شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 7 اہلکار شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے اہلکاروں میں سپاہی شیر زمان، جمال، عبدالروَف، فقیر محمد، نائب صوبیدار گلزار، سپاہی فیصل اور عبدالوکیل شامل ہیں۔

سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کو پکڑنے کے لیے علاقے کا محاصرہ کر لیا گیا تھا۔ آپریشن میں بڑی تعداد میں اسلحہ، گولیاں تحویل میں لے لی گئی تھیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں امن کو سبوتاژ نہیں کر سکتیں۔

install suchtv android app on google app store