بلوچستان کے تحفظات, وزیراعظم نے عبدالقادر کو ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کر لیا

وزیراعظم فائل فوٹو وزیراعظم

پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے تحفظات پر عبدالقادر کو ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے کارکنوں کی آواز سن لی، پی ٹی آئی نے بلوچستان سے عبدالقادر کو سینیٹ کا ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی بلوچستان نے عبدالقادر کو سینیٹ ٹکٹ دینے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے پارلیمانی بورڈ کو فیصلے پر نظر ثانی کی ہدایت کر دی ہے، عبدالقادر کو بھی اس فیصلے سے آگاہ کر دیا جائے گا۔ یہ فیصلہ سینیٹ ٹکٹوں کی تقسیم پر پی ٹی آئی بلوچستان کے ارکان کی جانب سے احتجاج کے بعد آیا ہے۔

تحریک انصاف نے سینیٹ امیدواروں کیلئے مزید نام فائنل کرلیے

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے بھی تصدیق کر دی، شہباز گل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہ بلوچستان سے ظہور آغا کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، جب کہ عبدالقادر کو ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انھوں نے ٹوئٹ میں لکھا ’بلوچستان سے سینیٹ کا ٹکٹ قادر صاحب سے واپس لے کر ظہور آغا کو جاری کیا جا رہا ہے، کپتان ہمیشہ اپنے پارٹی ورکر کی آواز سنتا ہے۔‘

وفاقی وزیر اسد عمر نے بھی اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے لا علمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے سینیٹ کے لیے امیدوار عبدالقادر کو میں نہیں جانتا کہ وہ کون ہیں۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی بلوچستان کے ارکان نے عبدالقادر کو پیراشوٹر قرار دیا تھا۔

install suchtv android app on google app store