بلوچستان کے 10 تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند

بلوچستان کے تعلیمی ادارے فائل فوٹو بلوچستان کے تعلیمی ادارے

بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں۔ کوئٹہ سمیت صوبے کے نو ہائی اسکولوں اور ایک یونیورسٹی کو کورونا وائرس کے درجنوں کیسز رپورٹ ہونے کے بعد تاحکم ثانی بند کردیا گیا ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبے بھر میں چونسٹھ طلبا و طالبات میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

متاثرہ بچوں کو فوری طور پر گھروں میں ائیسولیئٹ کر دیا گیا ہے۔ مختلف تعلیمی اداروں کے چار سو سے ذائد دیگر طلبا و طالبات کے ٹیسٹ رزلٹ ابھی تک جاری نہیں کئے گئے ہیں۔

محکمہ تعلیم نے کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاو سے بچنے کے لئے الرٹ بھی جاری کیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب کوئٹہ میں
صوبے کی واحد وومن یونیورسٹی ایس بی کے کی بندش کے بعد وہاں کے رہائشی ہاسٹل کو بھی غیرمعینہ مدت تک بند کردیا گیا ہے۔

گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے ساحلی شہرگوادر میں متعدد سرکاری اسکولوں کے اساتذہ بھی متاثر ہوئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store