پاکستان کے اہم ترین شہر میں 20 دن کیلئے ڈبل سواری پر پابندی عائد، محکمہ داخلہ کا نوٹی فیکیشن جاری

ڈبل سواری فائل فوٹو ڈبل سواری

بلوچستان میں 20 روز تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ کے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی عائد کی جاری ہے۔

پابندی  محرم کے دوران سیکورٹی خدشات کے پیش نظر پابندی لگائی گئی ہے۔

دوسری جانب حکومتِ بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی منانے والوں سے گزارش ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کریں۔

صوبائی حکومت نے سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر 9 اور 10 محرم الحرام کو سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اس سلسلے میں محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے حکمنامہ جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

نوٹیفیکشن کے مطابق پانچ سے زائد افراد کے جمع ہونے پر بھی دفعہ 144 نافذ ہوگا۔ تاہم اس کا اطلاق مجالس اور جلوسوں پر نہیں ہوگا۔

نفرت انگیز وال چاکنگ، بینرز آویزاں کرنے اور آڈیو ویڈیوز پر پابندی ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ حکام کی اجازت کے بغیر نئے جلوس اور مجالس کے اہتمام پر پابندی ہوگی۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر اسلحہ لے کر چلنے کی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ فورسز اہلکار، صحافی، بزرگ، خواتین اور کم عمر بچے ڈبل سواری پابندی سے مستثنیٰ ہونگے۔

حکومت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 5 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر بھی دفعہ 144 عائد کی گئی ہے تاہم پانچ سے زائد افراد کے جمع ہونے کا اطلاق مجالس اور محرم کے جلوسوں پر نہیں ہوگا، 9 اور 10 محرم کو ہر قسم کا اسلحہ لے کر چلنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

 پولیس، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر اسلحہ لیکر چلنے کی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

install suchtv android app on google app store