بلوچستان پھر دہشت گردوں کے نشانے پر، چمن بم دھماکے میں 6افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی

سرحدی شہر چمن میں بم دھماکے میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے فائل فوٹو سرحدی شہر چمن میں بم دھماکے میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے

بلوچستان پھر دہشت گردوں کے نشانے پر، سرحدی شہر چمن میں بم دھماکے میں چھ افراد جاں بحق ہوئے جب کہ اٹھارہ زخمی ہیں۔

مال روڈ پر دھماکے میں اٹھارہ افراد زخمی ہوگئے ہیں جن کو نزدیکی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ابتدائی اطلاع کے مطابق بارودی مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ چکی ہے اور اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس اور لیویز فورس نے متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اورمشکوک افراد کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔

چمن کا علاقہ مال روڈ کافی گنجان آباد ہے اور عام دنوں میں یہاں کافی گہما گہمی ہوتی ہے۔

اس علاقے میں اسپیشل برانچ کا دفتر بھی ہے۔ دھماکے سے نزدیکی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔ اسپتال میں زخمیوں کا کافی رش ہے۔

پولیس نے جائے حادثہ کو کور کر لیا ہے ہے اور عام افراد کو وہاں جانے کی اجازت نہیں۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی جائے حادثہ پر پہنچ چکا ہے اور ثبوت و شواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store