بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ، 3 جوان شہید

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ فائل فوٹو بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ

صوبہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ سے 3 جوان شہید جبکہ افسر سمیت 8 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے پنجگور کی وادی کاہان میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ سے افسر سمیت 8 اہلکار زخمی ہوگئے جن میں سے 5 کی حالت تشویش ناک ہے۔زخمی جوانوں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کر دیاگیا۔

اس سے قبل 12 جولائی کو شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ سے کیپٹن سمیت 2 جوان شہیداور 2 زخمی ہوگئے تھے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد بھی مارا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store