بلوچستان میں دہشتگردی کے دو مختلف واقعات میں 7 جوان شہید، آئی ایس پی آر

بلوچستان میں  دہشتگردی کے دو مختلف واقعات میں 7 جوان شہید، آئی ایس پی آر فائل فوٹو بلوچستان میں دہشتگردی کے دو مختلف واقعات میں 7 جوان شہید، آئی ایس پی آر

بلوچستان کے دو مختلف واقعات میں پاک فوج کے 7 جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے مچھ میں ایف سی کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا۔ ایف سی کی گاڑی معمول کی پٹرولنگ ڈیوٹی سے واپس آ رہی تھی۔

بلوچستان کے علاقے کیچ میں دہشت گردوں سے پاک فوج کے اہلکاروں کی فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں سپاہی شہید ہو گئے۔

دونوں واقعات میں شہید ہونے والے اہلکاروں میں نائب صوبیدار احسان اللہ خان، نائیک زبیر خان، نائیک اعجاز احمد، نائیک مولا بخش، نائیک نور محمد اور ڈرائیور عبدالجبار بھی شہدا میں شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store