گوادر میں ماہی گیری پر عائد پابندی ختم ، حکومت نے بڑا اعلان کردیا

 ماہی گیری فائل فوٹو ماہی گیری

گوادر میں کورونا وائرس کے باعث ماہی گیری پر عائد پابندی ختم کردی گئی۔

ضلعی انتظامیہ گوادرکا کہنا ہے کہ گوادر میں ماہی گیری پر عائد پابندی ختم کردی گئی ہے اور جمعرات سے ماہی گیرسمندر میں مچھلی کے شکار پر جاسکتے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق ماہی گیر 5 ناٹیکل میل کےاندر رہتے ہوئے مچھلی کاشکار کرسکتےہیں اور اس دوران صرف چھوٹی کشتیوں کو سمندر میں جانے کی اجازت ہوگی۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ماہی گیری کے اوقات صبح 6 سے شام 6 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں اور ایک کشتی میں کل 4 افراد کو جانے کی اجازت ہوگی۔

انتظامیہ نے ماہی گیروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ شکار سے واپسی پر جیٹی پر بِھیڑ نہ لگائیں اور ماہی گیر آپس میں ملنے میں احتیاط کریں۔

ضلعی انتظامیہ گوادر کے مطابق ماہی گیری کی اجازت معاشی بحران سے بچنےکے لیے دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے 158 کیس آچکے ہیں جن میں سے ایک مریض کی ہلاکت بھی ہوچکی ہے۔

install suchtv android app on google app store