پاکستان میں كورونا کے مزید 17مریض مکمل صحتیاب ہو گئے، بڑی خبر سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

پاکستان میں كورونا کے مزید 17مریض مکمل صحتیاب ہو گئے فائل فوٹو پاکستان میں كورونا کے مزید 17مریض مکمل صحتیاب ہو گئے

پاکستان میں كورونا کے مزید 17مریض مکمل صحتیاب ہوگئے، ملک بھر میں وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 58 ہے۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ كورونا وائرس کے 17مریضوں کو مکمل صحتیابی کےبعداسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ، مریضوں کو صحت یاب ہونے پر شیخ زید اسپتال سے ڈسچارج کیاگیا۔

لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ تمام 17مریضوں کےٹیسٹ 2 بار کئےگئے دونوں بار رپورٹ منفی آئے، ملک میں کرونا کے ایک ساتھ صحتیاب ہونے والی مریضوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔

اس سے قبل چیف سیکریٹری بلوچستان فضیل اصغر نے بتایا تھا کہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے 158 کیسز رپورٹ ہوئے، 1800سے زائد زائرین کے ٹیسٹ کئے گئے اور 19 مریض صحتیاب ہوچکےہیں۔

چیف سیکریٹری بلوچستان کا کہنا تھا کہ دل کےعارضےمیں مبتلا ایک خاتون کی حالت تشویشناک ہے، کوئٹہ میں 8 لوگ گھروں میں آئسولیشن میں ہیں۔

فضیل اصغر نے کہا کہ صوبے میں ریلیف پیکج پر تیزی سے کام جاری ہے، بی آئی ایس پی میں بھی صوبہ حصہ ڈالیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کیلئے 60 ہزار حفاظتی لباس آئندہ ہفتےمل جائیں گے، ضروری جگہوں پر این 95 ماسک پہنچائیں گے، این ڈی ایم اے سے کافی حد تک سامان مل چکا ہے ،چیف سیکریٹری

چیف سیکریٹری بلوچستان نے کہا کہ امید ہے شہری ہدایات پر عمل کرکے وائرس کوپھیلنےنہیں دیں گے ،کوئٹہ میں کچھ لوگ پکنک اور محفلیں لگانے سے باز نہیں آرہے ، امید ہے اگلے ہفتے مزید مریض صحتیاب ہوں گے۔

خیال رہے پاکستان میں کوروناوائرس کےمریضوں کی تعداد1865ہوگئی جبکہ وائرس سےاموات کی تعداد25 ہے اور ، کوروناوائرس سے صحت یاب مریضوں کی تعداد58ہوگئی ہے۔

install suchtv android app on google app store