بلوچستان حکومت کرونا وائرس پر کنٹرول کرنے کیلئے کیا اقدامات کر رہی ہے؟ جام کمال کا اہم بیان آ گیا

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان فائل فوٹو وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا ہے کہ حکومت کرونا وائرس پر سنجیدگی سے اقدامات کر رہی ہے۔

 بلوچستان اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ کرونا وائرس نے دنیاکو ہلا کر رکھ دیا ہے، حکومت کرونا وائرس پر سنجیدگی سےاقدامات کر رہی ہے۔

جام کمال خان نے کہا کہ ایران میں کرونا وائرس کی صورت حال کے بعد ہماری ٹیم سدرن کمانڈ کے ساتھ تفتان سرحد گئی جبکہ ایران کے ساتھ سرحد احتیاطی طور پربند کر دی ہے۔

کرونا وائرس سے متعلق وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ حکومت اکیلے روک تھام نہیں کرسکتی اس لیے ہمیں عوام کا تعاون بھی درکار ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا دو روز قبل کہنا تھا کہ کرونا وائرس خطرے کے پیش نظر ایران سے منسلک اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس دنیا کے لیے بڑا خطرہ بن گیا ہے، وائرس سے اموات کی تعداد 2619 ہو گئی۔

install suchtv android app on google app store