کوئٹہ میں مغربی بائی پاس کے قریب گیس ٹینکر میں دھماکے سے 6 افراد جاں بحق

کوئٹہ میں مغربی بائی پاس کے قریب گیس ٹینکر میں دھماکے سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے فائل فوٹو کوئٹہ میں مغربی بائی پاس کے قریب گیس ٹینکر میں دھماکے سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مغربی بائی پاس کے قریب گیس ٹینکر میں دھماکے سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

کوئٹہ میں مغربی بائی پاس کے قریب واقع گودام میں کھڑے ایل پی جی گیس ٹینکر میں دھماکے سے چھ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

جاں بحق افراد کی لاشیں بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کی گئیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ گیس کے باعث ریسکیو آپریشن میں دشواریاں پیش آئیں، آپریشن کے دوران 2 ریسکیو اہل کاروں کی حالت بھی غیر ہوئی۔ جاں بحق افراد کی شناخت نہیں کی جا سکی، ان کی عمریں 30 سے 40 کے درمیان ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مغربی بائی پاس پر گیس ٹینکر میں دھماکے سے متعلق ابتدائی تفتیش کے بعد معلوم ہوا ہے کہ کنٹینر میں اسمگلنگ کے لیے چھالیہ چھپائی جا رہی تھی، چھالیہ رکھنے کے دوران گیس کے اخراج سے دھماکا ہوا، اس سلسلے میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں، گودام کے مالک سے بھی معلومات لے رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق ٹرمینل کے گودام سے چھالیے کی بوریاں بھی برآمد ہوئی ہیں، ٹینکر ایل پی جی کا تھا، جس میں چھالیہ چھپائی جاتی تھی، گودام اسمگلنگ کے لیے استعمال ہو رہا تھا۔ صوبائی وزیر داخلہ نے نوٹس لیتے ہوئے پولیس سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔

install suchtv android app on google app store