بلوچستان میں فائرنگ اور ٹریفک حادثات میں بچے سمیت 8 افراد جاں کی بازی ہار گئے

بلوچستان میں فائرنگ اور ٹریفک حادثات میں بچے سمیت 8 افراد جاں کی بازی ہار گئے فائل فوٹو بلوچستان میں فائرنگ اور ٹریفک حادثات میں بچے سمیت 8 افراد جاں کی بازی ہار گئے

 صوبہ بلوچستان میں فائرنگ اور مختلف ٹریفک حادثات میں بچے سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

لیویز كے مطابق پشین كے علاقے پوٹی ناصران كے قریب نامعلوم مسلح افراد كی ركشے پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ دوسری جانب نوشكی میں واقع عدالت روڈ پر نامعلوم افراد كی فائرنگ سے كلی جمالدینی كا رہائشی نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

كوہلو كے علاقے ڈیری فارم كے قریب پرانی رنجش پر مخالفین كی جانب سے ڈنڈوں كے وار سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، واقعے کے بعد پولیس اور لیویز نے كارروائی كرتے ہوئے 2 افراد كو گرفتار كرلیا ہے جن سے مزید تفتیش كی جارہی ہے۔

ادھر سریاب كے علاقے كلی غلام رسول پھاٹک كے قریب ٹرین كی زد میں آكر 10سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا جس كی لاش پولیس نے ضابطے كی كارروائی كے بعد ورثاء كے حوالے كردی۔

بلوچستان كے ضلع خضدار میں زیروپوائنٹ كے قریب ٹائر پھٹنے سے گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب كہ عبدالرحمان نامی شخص زخمی ہوگیا جب کہ ضلع قلعہ سیف اللہ كے علاقے چھوٹا خراسان میں لیویز چوكی كے قریب ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور بچے سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

ڈپٹی كمشنر ڈاكٹر عتیق الرحمان شاہوانی کی خصوصی ہدایت پر محكمہ صحت كے میڈیكل ایمرجنسی رسپانس میڈیكل ٹیم نے موقع پر پہنچ كر لاشوں اور زخمیوں كو سول اسپتال منتقل کردیا جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم كرنے كے بعد انہیں كوئٹہ منتقل کردیا گیا۔







 

 

install suchtv android app on google app store