بلوچستان میں برف میں پھنسے لوگوں کی جانیں بچانے والے کو وزیراعظم کا خراج تحسین

وزیراعظم عمران خان اور  برف میں پھنسے لوگوں کی جانیں بچانے والے سلیمان خان فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان اور برف میں پھنسے لوگوں کی جانیں بچانے والے سلیمان خان

وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان میں برف میں پھنسے لوگوں کی جانیں بچانے والے سلیمان خان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔  

سلیمان خان نے کچلاک کے علاقے میں برف میں پھنسے تقریباً 100 لوگوں کی جانیں بچائیں تھیں۔ 

 

وزیر اعظم نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ قوم کو سلیمان خان پر فخر ہے جس نے بے لوثی اور ہمت کے ساتھ لوگوں کی مدد کی۔ عمران خان نے اپنے ٹوئیٹ میں سلیمان خان سے متعلق دی نیوز کی خبر کا لنک بھی شیئر کیا۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ بلوچستان میں برف باری کی لپیٹ میں آئے علاقوں میں شہریوں کی مشکلات کم نہ ہو سکیں، صوبے میں آج برف باری اور بارش کا نیا سسٹم داخل ہو رہا ہے، جس سے آئندہ 3 سے 4 روز کے دوران مزید بارش اور برف باری کا امکان ہے۔

بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللّٰہ کے علاقے مسلم باغ میں برف باری سے متاثرہ علاقوں میں سیکڑوں گاڑیاں ایک مرتبہ پھر پھنسی ہوئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے پھنسی ہوئی گاڑیوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عتیق شاہوانی کے مطابق لیویز اہلکار دن میں کئی مرتبہ پھنسی ہوئی گاڑیوں کو نکالتے ہیں، لیکن ڈرائیورز جلد بازی میں سنگل لائن کے بجائے تین تین لائنیں بنا لیتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store