پی آئی اے کا طیارہ کوئٹہ میں پھنس گیا، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا۔۔۔ عوام ہوجائے خبردار

پی آئی اے کا طیارہ کوئٹہ میں ڈی آئسنگ کا ساز و سامان نہ ہونے کی وجہ سے پھنس گیا ہے فائل فوٹو پی آئی اے کا طیارہ کوئٹہ میں ڈی آئسنگ کا ساز و سامان نہ ہونے کی وجہ سے پھنس گیا ہے

پی آئی اے کا طیارہ کوئٹہ میں ڈی آئسنگ کا ساز و سامان نہ ہونے کی وجہ سے پھنس گیا، طیارہ چوبیس گھنٹے سے زائد وقت سے پھنسا ہوا ہے۔

کوئٹہ ایئر پورٹ پر برف ہٹانے کے آلات کی عدم دستیابی کے باعث پی آئی اے کے طیارے کو پھنسے 24 گھنٹے سے زائد ہو گئے ہیں، کوئٹہ ائیر پورٹ پر برف باری سے فضائی آپریشن بھی بری طرح متاثر ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی اے اے کے پاس ائیر پورٹ پر جمی ہوئی برف ہٹانے کے آلات موجود نہیں ہیں، جدہ سے کوئٹہ آنے والی فلائٹ اتری تو برف باری شروع ہو گئی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ایسے موسم میں ڈی آئسنگ (جہاز اور انجن پر سے برف اتارنا) کی ضرورت پڑتی ہے جو کہ کوئٹہ ائیر پورٹ پر مہیا نہیں کی گئی، اسی وجہ سے پی آئی اے کی پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہو چکا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ائیر پورٹس پر یہ سہولت مہیا کرنا سول ایوی ایشن کا کام ہے، طیارہ پھنسنے سے نقصان علیحدہ اور مسافروں کو پریشانی علیحدہ ہوتی ہے، ساتھ ہی پی آئی اے کا دیگر شیڈول بھی شدید متاثر ہوتا ہے۔

ترجمان عبد اللہ خان نے بتایا کہ پھنسے ہوئے طیارے کے مسافروں کو ہوٹل فراہم کر دیے گئے ہیں اور پی آئی اے ان کو صورت حال سے آگاہ کر رہی ہے، برف اور ضروری سامان اور کیمیکلز کی کوئٹہ ائیر پورٹ پر غیر موجودگی کے باعث پی آئی اے نے دیگر پروازیں بھی منسوخ کردی ہیں، موسم بہتر ہوتے ہی پروازیں بحال کر دی جائیں گی۔

منسوخ ہونے والی پروازوں میں پی کے 325/326 اسلام آباد کوئٹہ اسلام آباد، پی کے 310/311 کراچی کوئٹہ کراچی اور پی کے 8363 کوئٹہ کراچی شامل ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store