ژوب میں برفباری کے باعث 6 افراد جاں بحق، ایمر جنسی نافذ

 ژوب میں برفباری کے باعث 6 افراد جاں بحق فائل فوٹو ژوب میں برفباری کے باعث 6 افراد جاں بحق

پی ڈی ایم اے نے بلوچستان میں برفباری سے متاثرہ علاقوں میں ایمر جنسی نافذ کردی جب کہ ژوب میں برفباری کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

بلوچستان میں پی ڈی ایم اے نے برفباری سے متاثرہ علاقوں میں ایمر جنسی نافذ کردی ہے جس کے بعد ڈپٹی کمشنرز شاہراہوں پر آمدرفت بحال کرنے کے لئے تمام وسائل استعمال کرسکیں گے۔

ڈی سی کوئٹہ کے مطابق شہری بیرونی راستوں پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں، کوئٹہ کراچی اور پنجاب روٹ پر برف باری کی وجہ سے مختلف مقامات پر سڑکیں بند ہیں جب کہ ممکنہ حادثات سے بچنے کے لیے تمام ٹرانسپورٹرز اپنی گاڑیوں کو روٹ پر چلانے سے گریز کریں۔

ادھر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کوئٹہ کچلاک قومی شاہراہ کا معائنہ کیا، اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو اور سیکریٹری مواصلات نورالامین بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے، وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ برف ہٹا کر قومی شاہراوٴں کو ٹریفک کے لیے بحال رکھا جائے۔

دوسری جانب ریسکیو ذرائع کے مطابق ژوب میں برفباری کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 3 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store