پیاز کے ٹرک سے کروڑوں کے سگریٹ کیسے برآمد ہوئے؟ اندر کی کہانی نے تہلکہ مچا دیا

پیاز کے ٹرک فائل فوٹو پیاز کے ٹرک

پاکستان کسٹم نے بلوچستان کے ضلع پشین میں کارروائی کرتے ہوئے 4 کروڑ مالیت کا غیر ملکی سیگریٹ برآمد کر لیا۔ کسٹم حکام کہتے ہیں کہ عملے اور وسائل کی کمی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں متاثر کر رہی ہے۔

پاکستان کسٹم نے ضلع پشین میں واقع یارو چیک پوسٹ پر افغانستان سے آنے والے پیاز سے بھرے ٹرک کی تلاشی لی تو اس میں سے غیر ملکی سیگریٹ کے 600 کارٹن برآمد ہوئے۔ سگریٹ کے کاٹن پیازوں کے نیچے چھپائے گئے تھے۔

ایڈیشنل کلیکٹر کسٹم یاسر کلہواڑ کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سیگریٹ کی قیمت 4 کروڑ روپے بنتی ہے۔

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ تین ماہ کے دوران کروڑوں روپے مالیت کا سمگل شدہ سامان برآمد کیا گیا مگر عملے اور وسائل کی کمی کے سبب سمگلنگ کی روک تھام میں مشکلات کا سامنا ہے۔

install suchtv android app on google app store