بلوچستان یونیورسٹی نے طلبہ وطالبات کے حوالے سے اہم قدم اٹھا لیا مگر کیسا؟ مزید جانیے اس خبر میں

بلوچستان یونیورسٹی فائل فوٹو بلوچستان یونیورسٹی

بلوچستان یونیورسٹی نے طلبہ وطالبات کے حوالے سے اہم قدم اٹھا لیا۔

بلوچستان یونیورسٹی نے طلبہ وطالبات کے لیے یونیفارم پہننا لازمی قرار دیتے ہوئے باقاعدہ نوٹی فیکشن بھی جاری کر دیا گیا۔ بلوچستان یونیورسٹی کے طلبا و طالبات کے لیے یکم مارچ 2020 سے یونیفارم کا پہننا لازمی ہو گا۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان یونیورسٹی کے رجسٹرار کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق تمام طلبا و طالبات یکم مارچ 2020 سے یونی فارم پہن کر آئیں گے وگرنہ ان کو جامعہ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ جناح روڈ کوئٹہ پہ قائم ایک مخصوص دکان سے اپنا یونیفارم خریدیں، اس بات کی نشاندہی جاری کردہ سرکولر میں کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ سرکاری کالجوں میں بھی طلبہ کے لیے یونیفارم پہننا لازمی نہیں ہوتا بلکہ طلبہ کو آزادی دی جاتی ہے کہ وہ اپنی مرضی کا لباس پہن کر آئیں چہ جائیکہ یونیورسٹی کے طلبہ سے یونیفارم پہننے کا تقاضہ کیا جائے۔دوسری طرف اس حوالے سے بعض ماہرین تعلیم یونیورسٹی کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹی فیکشن پر تنقید کر رہے ہیں جبکہ طلبہ نے بھی یونیفارم کی پابندی پر احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

install suchtv android app on google app store