وزیراعظم کی دورہ امریکہ کے دوران چینی صدراور برطانوی وزیراعظم سے ملاقاتیں ہوں گی:ڈاکٹر ملیحہ لودھی

وزیراعظم کی دورہ امریکہ کے دوران چینی صدراور برطانوی وزیراعظم سے ملاقاتیں ہوں گی فائل فوٹو وزیراعظم کی دورہ امریکہ کے دوران چینی صدراور برطانوی وزیراعظم سے ملاقاتیں ہوں گی

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی دورہ امریکہ کے دوران چین کے صدرشی جن لینگ، برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقاتیں ہوں گی۔

ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ وزیراعظم امریکہ سمیت کشمیر میں ہونے والے ظلم سے دنیا کو آگاہ کریں گے،ان کے دورے کا مقصد دنیا کو بتانا ہے کہ کشمیر میں ظلم بند اوربھارتی قبضہ ختم ہونا چاہیے۔

صدر ٹرمپ سے ملاقات بارے ان کا کہنا تھا کہ یہ ملاقات کے بعد دیکھیں گے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل میں کیا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں؟ہم تو چاہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بھی کردار ادا کریں،ہم چاہتے ہیں کہ اس مسئلے کیلئے عالمی برادری ملکر کردار ادا کرے۔

ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا دوسر امہینہ شروع ہوگیا ہے وہاں کے حالات سب کے سامنے ہیں،ایمنسٹی انٹر نیشنل اور ہیومن رائٹس واچ نے مقبوضہ کشمیر پر سٹینڈ لیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ عالمی تنظیمیں اپنے موقف پر قائم رہیں تاکہ ہم اپنی منزل پر پہنچیں، ہماری منزل ہے کہ کشمیر میں عوام کو حق خود ارادیت ملنا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ کہا ہے کہ وہ دو طرفہ مذاکرات، مصالحت اور عالمی برادری کی مداخلت پر تیار ہے، اب یہ بھارت پر ہے کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی بند کرے اور لاک ڈاؤن ختم کرے ۔

install suchtv android app on google app store