سپہ سالار کا ہیڈ کوارٹرز سدرن کمانڈ کوئٹہ کا دورہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی امن و امان کے قیام کی کوششوں کوسراہا

سپہ سالار کا ہیڈ کوارٹرز سدرن کمانڈ کوئٹہ کا دورہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی امن و امان کے قیام کی کوششوں کوسراہا فائل فوٹو سپہ سالار کا ہیڈ کوارٹرز سدرن کمانڈ کوئٹہ کا دورہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی امن و امان کے قیام کی کوششوں کوسراہا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہیڈ کوارٹرز سدرن کمانڈ کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہیں خوشحال بلوچستان کے تحت جاری منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے پاک فوج، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی امن و امان کے قیام کی کوششوں کوسراہا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ نوتعمیر شدہ نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کیمپس کوئٹہ کا افتتاح کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے جنوری 2017 میں اس کیمپس کی تعمیر کا اعلان کیا تھا، نسٹ کا نو تعمیر شدہ کیمپس دو سال 8 ماہ میں مکمل ہوا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے بلوچستان کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا سے خطاب کیا، آرمی چیف نے بلوچستان کے ہونہار نوجوانوں کو سراہا اور کہا کہ طلبہ مختلف شعبوں میں مواقعوں کیلئے خود کو تیار کریں۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان پائیدار امن و استحکام کی طرف تیزی سے گامزن ہے، پاکستانی نوجوان قومی جذبے کے ساتھ درست سمت میں سفر جاری رکھیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پہلے مرحلے میں کیمپس میں 550 طلبہ انجینئرنگ اورکمپیوٹر سائسنز میں تعلیم حاصل کر سکیں گے۔

install suchtv android app on google app store