گوادر پورٹ سے قوم کے لیے خوشخبری آگئی، آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے بتا دیا

گوادر پورٹ سے قوم کے لیے خوشخبری آگئی، آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے بتا دیا فائل فوٹو گوادر پورٹ سے قوم کے لیے خوشخبری آگئی، آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے بتا دیا

حکومت نے گوادر سمارٹ پورٹ سٹی کے ماسٹر پلان کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے اس بارے میں ایک ٹویٹ کرکے آگاہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یہ بات پہلے ہی پتا چل چکی ہے لیکن بہت سے لوگ یہ چاہتے تھے کہ میں اس بارے میں کوئی بیان دوں۔

انہوں نے کہا ’ میں آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ گوادر سمارٹ پورٹ سٹی کے ماسٹر پلان کی منظوری 23 اگست کو گورننگ باڈی کے اجلاس میں دی گئی تھی۔‘

ڈی جی گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے یہ بیان سامنے آنے کے بعد ان لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے جنہوں نے گوادر میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ بعض لوگوں کی جانب سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ گوادر کے ماسٹر پلان کے بارے میں ہائی ریزولیوشن تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی جائیں۔

install suchtv android app on google app store