اب بلوچستان ہوگا خوشحال، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے گوادر میں مختلف منصوبوں کا افتتاح کردیا

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بلوچستان کے شہر گوادر میں مختلف منصوبوں کا افتتاح کردیا فائل فوٹو وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بلوچستان کے شہر گوادر میں مختلف منصوبوں کا افتتاح کردیا

وزیراعظم عمران خان کے وژن کے تحت وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بلوچستان کے شہر گوادر میں مختلف منصوبوں کا افتتاح کردیا۔

مختلف منصوبوں میں 4ارب روپے کی لاگت سے سوڈڈیم تا گوادر پانی کا پائپ لائن بھی شامل ہے جبکہ تیار منصوبوں میں کالج کا ایڈمن بلاک اور مختلف پکی سڑکیں شامل ہیں۔

وزیراعظم کے وژن کے تحت خوشحال اور ترقی یافتہ بلوچستان کے لیے ترقیاتی منصوبے لگائے جارہے ہیں۔ گوادر میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے گرین انرجی عمارت کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا۔

دریں اثنا وزیراعلیٰ بلوچستان سے آل پارٹیز رہنماؤں کی ملاقاتیں کیں، اس دوران آل پارٹیز رہنماؤں نے جام کمال کو ماسٹرپلان سے متعلق تحفظات سے آگاہ کیا۔

جام کمال کا کہنا تھا کہ نئے ماسٹر پلان کا سب سے زیادہ فائدہ مقامی آبادی کو ہوگا، شہر کی پرانی آبادی اپنی جگہ پر برقرار رہے گی، ماہ گیری کی صنعت بھی متاثر نہیں ہوگی۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ بلوچستان اور پاکستان کی ترقی میں مکران ڈویژن خاص طور سے گوادر کی اہمیت مسلمہ ہے۔

 

install suchtv android app on google app store