بلوچستان: کوئٹہ کچلاک مسجد دھماکے کی تحقیقات میں کون ہوا گرفتار؟ کیسے شواہد مل گئے ؟ حیران کن انکشاف سامنے آگیا

کوئٹہ کے علاقے کچلاک کی مسجد  دھماکہ فائل فوٹو کوئٹہ کے علاقے کچلاک کی مسجد دھماکہ

جمعہ کے روز کوئٹہ کے علاقے کچلاک کی مسجد میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کچلاک دھماکے کی تحقیقات کے دوران پولیس نے مسجد کے چوکیدار کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار چوکیدار کا نام معین الدین ہے اور اس سے افغان نیشنل آرمی کا کارڈ برآمد ہوا ہے۔پولیس نے چوکیدار کو مزید تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔چوکیدار سے ملنے والے کارڈ پر دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ کارڈ 14 جنوری 2019 کو جاری کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز جمعہ کے خطبہ کے دوران کچلاک کی کلی قاسم میں واقع مسجد میں دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہوئے تھے۔ کچلاک دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں ہفتہ کے روز درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ جاں بحق شخص کے رشتہ دار کی مدعیت میں درج کیا گیا،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے میں قتل ،اقدام قتل، دھماکہ خیزمواد رکھنے اوردہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ مسجد میں ٹائم ڈیوائس کے ذریعے دھماکہ کیا گیا تھا ۔

install suchtv android app on google app store