بلوچستان کا صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اک پھر سے بے گناہ لوگوں کے خوں میں نہا گیا

 کوئٹہ دھماکہ فائل فوٹو کوئٹہ دھماکہ

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مصروف ترین میزان چوک میں دھماکہ ہوا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ میزان چوک کے قریب ٹک ٹک گلی جوتوں کی مارکیٹ میں ہوا جس میں 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور سکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اورامدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا۔ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے تاہم دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس سے ایک دکان تباہ ہوگئی۔

خیال رہے کہ کچھ روز پہلے بھی میزان چوک میں تھانے کے سامنے ریموٹ کنٹرول دھماکہ ہوا تھا جس میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

install suchtv android app on google app store