فورسز کی بروقت کاروائی، دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام

 ڈیرہ بگٹی میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا فائل فوٹو ڈیرہ بگٹی میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا


ڈیرہ بگٹی میں لیویز نے کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔

اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ بگٹی زوہیب الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 5 اگست کی صبح حساس ادارے کی نشاندہی پر لیویز فورس نے نواحی علاقوں شمسر کی پہاڑیوں اور پیر کوہ کے قریبی علاقوں میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرکے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنایا۔

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق دہشتگرد عیدالاضحٰی اور یوم آزادی پر تخریب کاری کا منصوبہ بنا رہے تھے تاہم فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے۔ برآمد کئے گئے اسلحہ میں 14 کلو بارود، بارودی سرنگیں، ریمورٹ کنٹرول بم، تھری ناٹ تھری اور بارہ بور رائفل، آر پی جی شیلز اور اینٹی ائیر کرافٹ گن کے سینکڑوں راونڈز سمیت مختلف دیگر ہتھیاروں کے بھی سینکڑوں راونڈز شامل ہیں۔

 

 

install suchtv android app on google app store