بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں زور دار دھماکہ, 4 افراد جاں بحق اور 30 زخمی

  • اپ ڈیٹ:
کوئٹہ دھماکہ فائل فوٹو کوئٹہ دھماکہ

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں زور دار دھماکہ ہوا ہے۔ 4 افراد کی جاں بحق اور 30 زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ میزان چوک کے قریب سٹی تھانہ کے سامنے ہوا ہے۔ ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت یا شدت کا پتہ نہیں چل سکا ہے سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں جائے دھماکہ کی طرف روانہ ہوگئی ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے جن میں سے کچھ کی حالت نازک ہے۔ دھماکہ میں زخمی ہونے والوں کو سول اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا جس کے ذریعے پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی جب علاقہ میں رش تھا۔

install suchtv android app on google app store