بلوچستان میں بھی قومی غذائی سروے رپورٹ جاری

 قومی غذائی سروے فائل ٖفوٹو قومی غذائی سروے

ملک کے دیگر حصوں کی طرح بلوچستان میں بھی قومی غذائی سروے رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صوبے کے پچاس فیصد سے ذائد بچے نامکمل نشوونما کا شکار ہیں۔

بلوچستان کی قومی غذائی سروے رپورٹ کوئٹہ میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران جاری کی گئی اس موقع پر قومی سروے کے اغراض و مقاصد کا احاطہ کرتے ہوئے ڈائریکٹر نیوٹریشن ڈاکٹر بصیر احمد اچکزئی، اور ڈاکٹر زوالفقار اے بھٹہ نے بتایا کہ بلوچستان میں پانچ سال سے کم عمر پچاس فیصد بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں اور ستر فیصد نابالغ لڑکے اور لڑکیوں میں خون کی کمی کا مسئلہ بھی سامنے آیا ہے جس کی وجہ سے ان کی صحت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت نصیب اللہ مری، رکن اسمبلی ثناء بلوچ اور پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹر نوشین اور دیگر نے کہا کہ غذائی قلت کے بڑھتے ہوئے مسئلے سے نمٹنے کے لئے فوری اور دور اندیشی پر مبنی اقدامات کی ضرورت ہے۔

اس سروے کے دوران مجموعی طور پر اٹھارہ ہزار ایک سو پیتالیس گھروں سے معلومات حاصل کی گئیں۔ 

install suchtv android app on google app store