اپینڈکس کے آپریشن کے بہانے گردہ نکالنے کا انکشاف

  • اپ ڈیٹ:
 اپینڈکس کے آپریشن کے بہانے گردہ نکال لیا گیا فائل فوٹو اپینڈکس کے آپریشن کے بہانے گردہ نکال لیا گیا

ڈاکٹروں نے اپینڈکس کے آپریشن کے نام پر تیرہ سال کی بچی کا گردہ چوری کر لیا، ذمہ دار لیڈی ڈاکٹر نے واقعہ پربات  کرنے سے انکار، تاہم صوبائی حکومت نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ماہرسرجنز پر مشتمل کمیٹی ایک تشکیل دی ہے۔

کوئٹہ کے ایک نجی میڈیکل کمپلکس میں طبی عملے نے پنجگور کے رہائشی محمد طاہر کی تیرہ سال کی بیٹی کے اپینڈکس آپریشن کے دوران اس کا گردہ ہی نکال لیا گیا، اس کا گردہ نکا ل لینے کی وجوہات والدین کو نہیں بتائی گئیں ہیں۔

کمسن مریضہ کو اپینڈکس کی پرانی سرجری سے کلیف کے باعث جناح روڈ پر واقع میڈیکل کمپلییکس میں لایا جہاں پتے اور اپینڈکیس کی ماہر لیڈی ڈاکٹر نے بچی کے پرانے آپریشن کی صفائی کرنے کا مشورہ دیا۔

اپینڈکس کی صفائی کا آپریشن جب کئی گھنٹے طویل ہوگیا تو بچی کے والد نے اسپتال کے عملے سے اس بارے میں استفسار کیا ۔ جواب میں یہ اطلاع اس پر یہ اطلاع بجلی بن کرگری کہ اس کی بیٹی کو ایک گردے سے ہی محروم کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹرز نے معاملے کو رفع کرنے کے لئے بچی کو ہائی ڈوز کی نشہ آور گولیاں بھی تجویز کیں جس سے بچی دو دن تک بے ہوش رہی۔ذمہ دار لیڈی ڈاکٹر سے اے آروائی نیوز نے موقف لینے کی کوشش کی تووہ انکار کرتے ہوئے کلینک چھوڑ کر چلی گئیں ۔

صوبائی حکومت نے معاملے کی تحقیقات کے لئے تین ماہر سرجنز پر مشتمل کمیٹی بنا دی ہے جو اس واقعے کی رپورٹ مرتب کرکے حکومت کو پیش کرے گی۔

دوسری جانب بچی کے والد سے ابھی مذکورہ میڈیکل کمپلیکس میں علاج کے چارجز وصول کئے جا رہے ہیں۔ والدیں کا مطلبہ  کہ ان کی متاثرہ بچی کا علاج سرکاری خرچے پر کروایا جائے اور ذمہ دار ڈاکٹرز کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

install suchtv android app on google app store