کوئلے کی کان میں پھنسے 4 مزدور جاں بحق جبکہ ایک کو زندہ نکال لیا گیا مزید کان کنوں کی تلاش جاری

  • اپ ڈیٹ:
کوئلے کی کان میں پھنسے 4 مزدور جاں بحق جبکہ ایک کو زندہ نکال لیا گیا مزید کان کنوں کی تلاش جاری فائل فوٹو کوئلے کی کان میں پھنسے 4 مزدور جاں بحق جبکہ ایک کو زندہ نکال لیا گیا مزید کان کنوں کی تلاش جاری

بلوچستان کے علاقے ڈیگاری میں کوئلے کی کان میں ہونے والے حادثے میں 4 مزدور جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک کو بچالیا گیا، مزید کان کنوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

ڈائریکٹری جنرل (ڈی جی) پاکستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے حکام عمران زرکون کے مطابق کان میں پھنسے مزدوں کی تلاش کے لیے گزشتہ 48 گھنٹوں سے آپریشن جاری ہے۔

سیکریٹری مائنز اینڈ منرلز زاہد سلیم اور ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عمران زرکون ڈیگاری حادثے کے ریسکیو آپریشن کی رات گئے تک نگرانی میں مصروف رہے۔

ڈائریکٹر جنرل پی ایم ڈی اے نے کہا کہ آخری کان کن کو نکالے جانے تک ریسکیو آپریشن جاری رہے گا۔

انہوں نے مزدوروں کو بتایا کہ ریسکیو ایمبولینسز، میڈیکل ٹیمیں بمہ فرسٹ ایڈ اس وقت جائے حادثہ پر موجود ہیں اور امدادی کارروائی میں مصروف ہیں۔

عمران زرکون کا کہنا تھا کہ اس وقت 5 کان کن پھنسے ہوئے ہیں، جبکہ 4 ہزار فٹ گہری کان سے مزدوروں کو نکلانے میں ریکسیو کو کئی مشکلات کا سامنا ہے۔

install suchtv android app on google app store