کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایک دہشتگرد ہلاک

  • اپ ڈیٹ:
کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک فائل فوٹو کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک

صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کی جانب سے یہ بڑی کارروائی کوئٹہ کے علاقے نوتال میں کی گئی جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد کی شکر اللہ کے نام سے شناخت ہوئی، ہلاک دہشت گرد 2 خود کش حملوں کا سہولت کار تھا۔

دہشت گرد شکر اللہ بارود بچھانے اور خود کش جیکٹ بنانے کا ماہر تھا، دہشت گرد 2017 میں فتح پورجھل مگسی امام بارگاہ میں خود کش حملے کا ماسٹر مائند بھی تھا۔

ادھر دو روز قبل ہی صوبہ پنجاب کے ضلع راجن پور میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان کا تعلق بی ایل اے کے باغی کمانڈر گروپ سے ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں امریکا نے بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ کالعدم بی ایل اے دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے، بی ایل اے مسلح علیحدگی پسند گروپ ہے جو سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کو نشانہ بناتا ہے۔

install suchtv android app on google app store