حب میں مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم, 6 افراد جاں بحق

حب میں مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم, 6 افراد جاں بحق File Photo حب میں مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم, 6 افراد جاں بحق

صوبہ بلوچستان کے ضلع حب میں مسافر بس اور ٹرک کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، تمام افراد کا تعلق کراچی سے ہے۔

ایدھی ذرائع کے مطابق حادثہ وندر میں پیش آیا، جہاں کراچی سے گھومنے کی غرض سے جانے والی مسافر وین تیز رفتاری کے باعث ٹرک سے ٹکراگئی، حادثے کی نتیجے میں چھ افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوئے۔

ایدھی ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، کوسٹر میں گیارہ افراد سوار تھے جو کوئٹہ جارہے تھے، جاں بحق افراد کی شناخت محمد عظیم، اس کی زوجہ اور بیٹا، محمد رمضان، اس کی زوجہ، بیٹی اور بھتیجا شامل ہیں۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لئے کراچی سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store