وزیراعظم عمران خان کی کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت، واقعے کی رپورٹ طلب

وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے کی مذمت کی ہے اسکرین گریب وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے کی مذمت کی ہے

وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کی اور کہا کہ مقدس مہینے رمضان میں بےگناہ لوگوں کو نشانہ بنانے والوں کا کوئی مذہب نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بحیثیت قوم ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہم دہشت گردی کا مکمل صفایا کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

مزید پڑھئے: کوئٹہ سیٹلائٹ ٹاؤن منی مارکیٹ کے قریب دھماکا، 3 افراد جاں بحق

وزیراعظم عمران خان نے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کے ساتھ ہی زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت بھی کی ہے۔

چاروں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی جس کے بعد میتیں ورثاء کے حوالے کردیں گئیں ہیں تاہم دھماکے کے بعد شہر کی فضاء سوگوار ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا دہشت گرد حملے کے حوالے سے کہنا تھا کہ ریاست مخالف نعرے لگانے والوں کی حوصلہ شکنی کرنے کی ضرورت ہے وقت آگیا ہے کہ سب کے لیے لائن ڈرا کر دی جائے۔

 

install suchtv android app on google app store