گوادر ہوٹل پر دہشتگرد حملہ: وزیراعظم نے سیکیورٹی گارڈ کے ابتدائی ردعمل کی جوابی کارروائی کو سراہا

وزیراعظم عمران خان فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستانی قوم اور اس کی سیکورٹی فورسز دہشتگردوں کو شکست سے دوچار کریں گی اور حکومت شر پسند عناصر ایجنڈے کو ہر گز کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

تفصیلات کے مطابق گوادر میں ایک ہوٹل پر دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم نے انسانی جانوں کے بڑے نقصان کو ناکام بنانے میں سیکورٹی گارڈ کے ابتدائی ردعمل اور سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کو سراہا۔

انہوں نے کارروائی میں شہید اور زخمی ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کو شاندار خراج تحسین بھی پیش کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ خصوصا بلوچستان میں اسطرح کے حملے ہمارے اقتصادی منصوبوں اور خوشحالی کے عمل کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے۔

install suchtv android app on google app store