تربت میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 2 دہشت گرد ہلاک

تربت میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 2 دہشت گرد ہلاک فائل فوٹو تربت میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 2 دہشت گرد ہلاک

صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں سیکیورٹی فورسز اور کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں میں جھڑپ کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جھڑپیں تربت کےعلاقے بالگتر میں ہوئی، جہاں ایف سی اور حساس ادارے نے دہشت گردوں کی اطلاع پر آپریشن کیا تو دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد مارے گئے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق مارے گئے دہشت گرد عام شہریوں اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر بم حملوں اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث تھے،ان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف ، ایک سنائپر رائفل اور ایک سو تیس گولیاں بھی برآمد کی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store