حکومتی ارکان نے اتحادی جماعت بی این پی مینگل کو منالیا

حکومتی ارکان نے بی این پی مینگل کے وفد سے ملاقات کی ہے فائل فوٹو حکومتی ارکان نے بی این پی مینگل کے وفد سے ملاقات کی ہے

حکومتی ارکان نے بی این پی مینگل کے وفد سے ملاقات کرکے لاپتہ افراد کمیشن میں ممبر کے لیے نام مانگ لیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین اور وفاقی وزراء نے بی این پی مینگل کے وفد سے ملاقات کی جس میں حکومت نے بی این پی مینگل سے لاپتہ افراد کمیشن میں ممبر کے لیے نام مانگ لیا جب کہ بی این پی مینگل وفد کی لاپتہ افراد کمیشن کے چیئرمین سے بھی ملاقات کروا دی گئی۔

ذرائع کے مطابق بی این پی مینگل کو اپنے اعتماد کا فرد لاپتہ افراد کمیشن ممبر کے لیے نامزد کرنے کی پیشکش کی گئی ہے، کمیشن ممبر بلوچستان کے مختلف اضلاع میں لاپتہ افراد کے حوالے سے دورہ کرے گا اور لاپتہ افراد کے حوالے سے تفصیلات اکٹھی کی جائیں گی جب کہ بی این پی مینگل کا تجویز کردہ ممبر تفصیلات کمیشن میں پیش کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت بلوچستان کے لیے سرکاری ملازمتوں کے کوٹے بڑھانے کے لیے بھی اقدامات کرے گی اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بجلی کے مسئلے پر بھی اہم پیش رفت ہوئی ہے ، حکومت کی بلوچستان میں دو گریڈ اسٹیشن بنانے کی یقین دہانی کروادی۔

install suchtv android app on google app store